کے سی آر حکومت میں ہر سمت ترقی

   

مستحقین کے ساتھ انصاف، ونپرتی میں امدادی فنڈس کی تقسیم، ریاستی وزیر نرنجن ریڈی کا خطاب

ونپرتی ۔ 11 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے سی آر کے دور اقتدار میں ریاست کے ہر سمت میں فلاح و بہبود کے کام انجام دیئے گیے، ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام برادریوں کے لیے حکومت کے تحت ضعیف ، معذور، بیوہ، اکیلی خواتین، کسان، حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں، شیرخوار، طالب علم، نوعمر لڑکیاں سبھی حکومتی مددگار ہیں کوئی شہر ایسا نہیں جو ترقی یافتہ نہ ہو، ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر مرحلہ وار جاری ہے۔ تمام مستحقین کے ساتھ انصاف کیا جارہا ہے۔ ریاستی وزیر زراعت سنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے ونپرتی ایم ایل اے کیمپ آفس میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے 187 مستفیدین کو 51.90 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے اور ان کے ساتھ لنچ کیا اس موقع پر اقلیتی ٹون صدر ضہیب حسین، اسلم بن اسماعیل، عمران کوآپشن و دیگر پارٹی قائدین و کارکن موجود تھے۔