گائے کمیشن کی تشکیل ، مرکزی کابینہ کی منظوری

   

نئی دہلی ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے آج ایک کمیشن کے قیام کو منظوری دیدی جو گایوں کے تحفظ اور ان کی دیکھ بھال کیلئے پالیسی وضع کرے گا اور چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد دے گا۔ اس ضمن میں اعلان عبوری بجٹ برائے 2019ء میں کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کابینی اجلاس کے بعد انڈیا کو بتایا کہ گایوں کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال کیلئے ’راشٹریہ کامدھینو آیوگ‘ کے قیام کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔