گجرات۔گربھا کے مقاما ت پر لڑکیو ں کو ’لوجہاد‘ کے خلاف چوکنا رہنے کی ہدایتیں

,

وی ایچ پی‘ بجرنگ دل کے ترجمان راجپوت نے دلیل دی کہ مسلم نوجوان مذہبی جوش کے ساتھ گربھا میں حصہ نہیں لیتے ہیں بلکہ ہندو لڑکیو ں ورغلانے کرنے کے ناپاک ارادے کے ساتھ آتے ہیں‘اس لئے وہ چوکنے دینے والے جانچ کررہے ہیں جو پوری ریاست میں نوراتری کے موقع پر جاری رہے گی۔

احمد آباد۔ وی ایچ پی محاذی تنظیم بجرنگ دل کارکنان شہر میں گربھا کے موقع جو جاکر ہندولڑکیوں اور عورتوں میں ’لوجہاد‘ کے جھانسے سے بچنے کے لئے شعور بیدار کررہے ہیں۔

وی ایچ پی‘ بجرنگ دل ہتیندر سنہا راجپوت نے چہارشنبہ کے روز ائی اے این ایس کوبتایاکہ منگل کے روز چالیس کے قریب کارکنانوں نے دوگربھا سنٹرس کا دور کیا اور خواتین لڑکیوں میں ایل پمفلٹ کی تقسیم عمل میں لایا اور ان سے کہاکہ دیگر مذہبی کمیونٹی کے نوجوانوں اورمردوں سے بات چیت میں احتیاط برتیں۔

راجپوت نے کہاکہ ان کی اس اچانک جانچ کے دوران آرکے پارٹی پلاٹ میں اقلیتی کمیونٹی کے چار نوجوان پائے گئے‘ جس میں تین فرار ہونے میں کامیا ب رہے جبکہ ایک کے ہاتھ لگانے کے بعدپیٹائی کی گئی ہے۔