گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل کجریوال نے قبائیلیوں کے لئے مرعات کا وعدہ کیا

,

   

بعدازاں دن میں قبائیلی اکثریت والے وہ چھوٹا اودئے پور ضلع کے بودیلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے
واڈوڈرا۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیراروند کجریوال نے اتوار روزریاست میں اے اے پی کے اقتدار آنے پر ائین کے پانچویں شیڈول اور پنچایت(توسیع شدہ سے درج فہرست علاقوں) ایکٹ کو گجرات کے قبائیلی علاقوں میں نافذ کرنے کا وعدہ کیاہے۔

کجریوال نے اس بات بھی ضمانت دی کہ گجرات قبائیلی مشاورت کمیٹی کی نگرانی چیف منسٹر کے بجائے جیسا کہ اب تک ریاست میں ہوتا رہا ہے کمیونٹی کے فرد ہی کریں گے۔

بی جے پی کی زیر اقتدار گجرات میں اپنے دوروزہ دورے کے دوسرے دن دہلی چیف منسٹر کجریوال وڈوڈرا میں رپورٹس سے بات کررہے تھے‘ جہاں پراسمبلی انتخابات اسی سال منعقد ہونے والے ہیں

بعدازاں دن میں قبائیلی اکثریت والے وہ چھوٹا اودئے پور ضلع کے بودیلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ائین کاپانچویں شیڈول درج فہرست علاقوں اوردرج فہرست قبائیلوں کے ایڈمنسٹریشن او رکنٹرول سے متعلق قانون ہے۔

مذکورہ پی ای ایس اے ایکٹ کو1996میں پارلیمنٹ نے کارگرد بنایاتھا تاکہ درج فہرست علاقوں میں مقیم لوگوں کی اپنی حکومت کو یقینی بنایاجاسکے۔ ریاستوں کو مقررہ علاقوں میں گرام سبھاؤں کومضبوط کرنے کے لئے ایکٹ کو موثر نفاذ کے لئے قواعد کو وضع کرنے کی ضرورت تھی۔

کجریوال نے کہاکہ ”ہم پانچویں شیڈوال برائے ائین کے قواعد کا نفاذ عمل میں لائیں گے۔

ہم پی ای ایس اے ایکٹ کو بھی سختی سے نافذ کریں گا جو کہتا ہے کہ کوئی بھی حکومت قبائیلی علاقہ میں گرام سبھا کی مرضی کے بغیر کاروائی نہیں کرسکتی ہے“۔

انہو ں نے کہاکہ ”یہا پر ایک قبائیل مشاورتی کمیٹی ہے۔ وہ قبائیلی علاقوں میں ترقی اورفنڈز کا کس طرح استعمال ہونا ہے وہ کاموں کودیکھتی ہے۔ مذکورہ قانون کہتا ہے کہ کمیٹی کا چیرمن قبائیلی ہونا چاہئے۔ گجرات میں چیف منسٹر کمیٹی کی سربراہی کرتے ہیں۔ اسکو روک دیاجائے گا“۔