گجرات میں 3.5کی شدت سے زلزے کے جھٹکے

,

   

قابل غور ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اپنے آبائی شہر میں ہیں
سورت۔ قومی مرکز برائے سیسمالوجی(این سی ایس) کی جانکاری کے مطابق جمعرات کے روزگجرات کے سورت میں ریکٹر اسکیل پر 3.5شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ این سی ایس کے بموجب زمین کی سطح کے نیچے ٹیکٹونک پلیٹس کی حرکت صبح10.26بجے سورت سے جنوب کی جانب 61کیلومیٹر کے فاصلے پرمحسو ں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی اپنے آبائی شہر میں ہیں اور وہ آج کیوڈیا میں لائف مشن لانچ کرنے جارہے ہیں۔ کیوڈیا میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹنیو گیوٹرس سے باہمی ملاقات کے بعد وزیراعظم اس دی لائف کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم کے دفتر پی ایم او کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی کی طرف سے تصور کیاجاتا ہے کہ یہ ہندوستان کی قیادت میں ایک عالمی عوامی تحریک ہونے کی امید ہے جو ماحول کے حفاظت او رتحفظ کے لئے انفرادی اور اجتماعی کاروائی کو آگے بڑھائے گا۔

بعدازاں وزیراعظم 10ویں ہیڈس آف مشن کانفرنس میں شرکت کریں گے‘ جس کو کیوڈیا میں وزرات داخلی امور کی جانب سے 20-22اکٹوبر2022کو منعقدکیاجارہا ہے۔ دنیا بھر سے118ہیڈس برائے ہندوستان کے مشنس(سفیروں اور ہائی کمشنرس) کو ایک ساتھ لانے کے لئے کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے4.3شدت کے انڈو مان اورنیکوبار میں 14اکٹوبر کے روز وہیں چھتیس گڑ ھ کے امبیکا پور میں اسی روز4.8شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔