گرو ہر گوبند سنگھ جی کا یوم پیدائش کا عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد

   

سری نگر: وادی کشمیر میں چہارشنبہ کو سکھوں کے چھٹے گرو ہرگوبند سنگھ جی کا یوم پیدائش یا پرکاش پرو انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔ چہارشنبہ کی صبح سے ہی سکھ برادری سے وابستہ عقیدتمندوں کا گردواروں اور دوسرے مذہبی مقامات پر تانتا بندھا رہا۔وادی میں گرو ہرگوبند سنگھ کے جنم دن کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کوہ ماراں کے دامن میں واقع سکھوں کے مشہور چھٹی پادشاہی گردوارہ میں منعقد ہوئی۔