گلوبل کانکلیو میں کاروبار کیلئے صنفی مساوات پر زور

   

ترواننت پورم: کیرالا میں تین روزہ پروگرام ہڈل گلوبل کانکلیو میں، کاروبار کے انتظام میں صنفی مساوات کے ساتھ ساتھ بچوں کی پرورش پر توجہ دینے پر زور دیا گیا۔ وجھنجم شہر کے قریب آدیملتھرا میں کیرالہ سٹارٹ اپ مشن کی طرف سے منعقدہ میٹنگ میں ‘کاروبار میں خواتین کیلئے قیادت کے راستے کی تشکیل نو’ پر بحث کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ کاروبار کے انتظام میں مساوی مواقع لانے کیلئے صنفی مساوات کو ختم ہونا چاہیے ۔ گھریلو مالیات کا انتظام سنبھالنے کی تربیت دیتے وقت خاندانوں کو بچوں پر بھی توجہ دینی چاہیے ۔سی ای او سبی سدھاکرن کی نظامت میں سی کے برلا گروپ کی سی ای او دیپالی نائر نے کہا ‘‘اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو پیسے کی قدر الگ طریقوں سے سکھائیں۔