گمشدہ 76بچوں کو ڈھونڈنے والی خاتون کانسٹبل کو پہلی مرتبہ بدلے میں ترقی ملی ہے

,

   

نئی دہلی۔ دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل سیما دھاکہ جو ترقی کے بعد اسٹنٹ سب انسپکٹر ہوگئی ہیں کو اپنے فیملی سے غائب ہوجانے والے 76بچوں کو تلاش کرنے اور ان کو ان کے گھر والوں سے ملانے کے انعام سے نوازا گیاہے‘

جمعرات کے روز کہاکہ ان کے کام کو سراہانا اور تسلیم کرنے مستقبل میں انہیں مزید کام کرنے میں حوصلہ افزا اقدام ثابت ہوگا۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے دھاکا نے کہاکہ ”دستیاب جانکاری کے بموجب میں نے بلا توقف کام کیاہے۔ مجھے اس ترقی سے خوشی ہے اور مستقبل میں بہتر کام کے لئے اس سے میری حوصلہ افزائی ہوگی“۔

YouTube video

انہوں نے مزیدکہاکہ ”سی پی سر(کمشنر آف پولیس) نے میرے کام کی ستائش کی ہے۔

کام کے دوران میں نے کبھی آرام نہیں کیا‘ جس کے پیش نظر مجھے مسلسل جانکاریاں ملتی رہی ہیں“۔

دہلی پولیس کے سرکاری بیان کے بموجب دھاکا نے لاپتہ 76بچوں کو تلاش کیاہے جس میں 56بچے 14سال سے کم عمر کے ہیں۔پولیس نے کہاکہ ”دہلی پولیس کی یہ پہلا پولیس اہلکار ہیں جس کو مراعات کی اسکیم کے تحت بچوں کا سراغ لگانے پر او ٹی پی دیاگیاہے۔

یہ گمشدہ بچے نہ صرف دہلی سے ملے ہیں بلکہ دیگر ریاستوں جیسے پنجاب اور مغربی بنگال سے بھی حاصل ہوئے ہیں“۔

نئے اقدامات کے تحت دہلی پولیس نے وعدہ کیاہے کہ لاپتہ بچوں کو تلاش کرنے والے کانسٹبلوں اور ہیڈ کانسٹبلوں کو فوری ان کے عہدوں پر ترقی دی جائے گی۔دہلی پولیس کمشنر ایس این سریواستو نے 5اگست2020کے روزایک رعایت اسکیم جاری کی ہے۔

کوئی بھی کانسٹبل یا ہیڈ کانسٹبل جو 14سال سے کم عمر کے گمشدہ بچوں کی بازیابی ایک سال کے اندر کرتا ہے تو اس کو اس کے عہدے پر فوری ترقی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اسی وقت کے دوران اگر کوئی 15لاپتہ بچوں کی بازیابی عمل میں لاتا ہے تو انہیں ”اسدھارن کاریا پراسکار“ دیاجائے گا۔