حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد پولیس نے گنیش تہوار اور وسرجن سے قبل گنیش پنڈالوں کے منتظمین کے لیے گنیش پنڈالوں اور وسرجن کے لیے آن لائن رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا ۔ پولیس نے منتظمین سے کہا کہ وہ تلنگانہ پولیس پورٹل کے ذریعے اپنے گنیش پنڈال کی تفصیلات پہلے ہی رجسٹر کریں اور جمع کرائیں ۔ عہدیداروں نے منتظمین پر زور دیا کہ وہ آخری وقت یا لمحات تک انتظار نہ کریں اور فوری طور پر پولیس پورٹل کے ذریعے مطلوبہ معلومات جمع کرائیں ۔ پنڈالوں کے مقام اور سیٹ اپ کے بارے میں پیشگی معلومات وسرجن کی تفصیلات کے ساتھ پولیس اور دیگر محکموں کو متعلقہ علاقوں میں سیکوریٹی ، ٹریفک ریگولیشن اور عوام کی حفاظت کے لیے ضروری انتظامات کرنے میں مدد ملے گی ۔ پولیس نے گنیش تہوار کے تمام منتظمین سے اپیل کی کہ وہ رجسٹریشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں اور تقریبات اور وسرجن کو آسانی سے اور محفوظ طریقے سے انجام دینے کے لیے تعاون کریں ۔۔ ش a/b