گواڈر کی ہوٹل پر حملہ ، معاشی پراجکٹ کا سبوتاج

   

اسلام آباد ۔12 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج صوبہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے معاشی پراجکٹس کا سبوتاج ہے۔ زبردست مسلح عسکریت پسند ہفتہ کے دن گواڈر کی ایک ہوٹل میں زبردستی داخل ہوگئے تھے اور اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس میں ایک چوکیدار ہلاک ہوگیا تھا ۔ بلوچستان میں اس قسم کے واقعات عام ہیں جس سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوتی ہے اور عوام کی غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔ حملہ کی ذمہ داری ممنوعہ بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔