نئی دہلی : ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی نے سال 2021 میں اپنی دولت میں 49 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔ گوتم اڈانی کی یہ کمائی سال 2021 میں دنیا کے تین سب سے بڑے ارب پتی ایلون مسک، جیف بیزوس اور برنارڈ ارنالٹ کی کل کمائی سے زیادہ ہے۔ گلوبل رچ لسٹ نے چہارشنبہ کو اس کی اطلاع دی ہے،تاہم ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی 103 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ سب سے امیر ہندوستانی رہے۔ گوتم اڈانی جو کہ بندرگاہ سے توانائی تک کی کمپنی اڈانی گروپ کے سربراہ ہیں، دوسرے نمبر پر ہیں۔