گوداری میں 6ماؤنوازوں کی سپردگی

   

حیدرآباد ۔ 15اپریل ( سیاست نیوز) آندھراپردیش کے کاکیناڈا ٹاؤن میں 6ماؤنوازوں نے پولیس میں خود کو مشرقی گوداوری پولیس سپرنٹنڈنٹ وشال گنی کے حوالے کردیا ۔ اُن میں مقامی گروپ کا سرغنہ بھی شامل ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ ماؤنوازوں نے تشدد ترک کرتے ہوئے دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہوکر معمول کے مطابق زندگی گذارنے کاعہد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماؤنواز گروپ میں اختلافات کے سبب وہ دلبرداشتہ ہوگئے تھے چنانچہ اس تحریک سے علحدگی اختیار کرتے ہوئے دوبارہ پُرامن زندگی گذارنے کا فیصلہ کیا ہے۔