گورنر اور چیف منسٹر کی جانب سے دیپاولی کی مبارکباد

   

حیدرآباد ۔ گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹاملسائی سندرا راجن اور چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے دیپاولی کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ۔ گورنر نے اپنے پیام میں کہا کہ دیپاولی کے اس خوشی کے موقع پر میں عوام کو مبارکباد دیتی ہوں اور باطل پر حق کی فتح کے جشن کے طور پر روشنیاں کی جاتی ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ روشنیوں کا یہ تہوار ریاست کی عوام کو خوشیوں سے بھردے گا ۔ کسانوں کی آنکھوں میں بھی خوشی کی روشنی ہونی چاہئے ۔