گورنر ڈاکٹر تملی سائی سوندرا راجن لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند

   

حیدرآباد۔/23 فبروری، ( سیاست نیوز) گورنر ریاست تلنگانہ و لیفٹننٹ گورنر پڈیچیری ڈاکٹر تملی سائی سوندرا راجن نے اس بات کا اشارہ دیا کہ وہ مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ فیصلہ کرتے ہیں تو وہ بحیثیت امیدوار لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے پڈیچیری کی لیفٹننٹ گورنر کی حیثیت سے تین سال کی تکمیل پر میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ گورنر نے اس موقع پر کہا کہ وہ عوامی نمائندہ بننے کی خواہاں اگر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اس کا فیصلہ کریں تو وہ ضرور لوک سبھا انتخابات میں بحیثیت امیدوار مقابلہ کریں گی۔