گورنمنٹ جونیر کالجس پرنسپلس اسوسی ایشن کے کیلنڈر کی رسم اجرائی

   

نارائن پیٹ۔ 19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ جونیر کالجس پرنسپلس اسوسی ایشن شاخ ضلع نارائن پیٹ کے کیلنڈر کی رسم اجرائی آج نارائن پیٹ ضلع ڈی آئی ای او ؍ نوڈل آفیسر جناب ریاض حسین کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر اسو سی ایشن کے صدر مسٹر مدی لیٹی ، جنرل سیکریٹری جناب عبدالمجیب نے کیلنڈر کے اسپانسر ، مقامی تجارت کار جناب ریاض الدین رنگریز کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شالپوشی و گلپوشی کی۔ اس تقریب میں نارائن پیٹ پرنسپل مسٹر پرتاپ ریڈی، ماگنور پرنسپل مسٹر سدرشن راو ، مکتھل پرنسپل مرلی دھر چاری ، دامرگدہ پرنسپل شریمتی وجئے لکشمی ، ودیگر موجود تھے۔