گوشت والی کھچڑی

   

اجزا:گوشت آدھا کلو،چاول دو پیالی، مسور کی دال ایک پیالی، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، پیاز دو عدد درمیانی، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ، ہلدی ایک چائے کا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ، ٹماٹر تین عدد درمیانے، کوکنگ آئیل آدھی پیالی۔
ترکیب :چاول اور دال کو ملا کر دھو کر بیس منٹ بھگو کر رکھ دیں۔کوکنگ آئیل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہرا فرائی کریں۔ادرک،لہسن،لال مرچ،ہلدی،دھنیا،ٹماٹر اور گوشت ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔گوشت گلنے پر آجائے تو اسے اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔اس میں بھگو کر رکھے ہوئے دال چاول اور نمک ڈال کر بھونیں اور چار پیالی پانی شامل کرکے ڈھک دیں،درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔اچھی طرح ملا کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اْتار لیں۔گاجر کے اچار اور پودینے والے رائتے کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔