اجزا: سیلا چاول ایک گلاس، دودھ کی بالائی تقریباً ڈیڑھ پیالی، چینی پونی پیالی،سبز الائچی تین عدد (کھول کر ڈالیں)، لونگ تین دانے، دار چینی ایک چھوٹا سا ٹکڑا، دودھ تین سے چار کھانے کے چمچ، کھوپرا تھوڑا سا (باریک کاٹ لیں)۔
ترکیب:سب سے پہلے چاول اُبال لیں اور اُبالتے وقت ان میں لونگ اور دار چینی بھی ڈال دیں۔پھر چھلنی کے ذریعے پانی نکال کر چاول الگ کر لیں۔اب ایک پین میں دودھ کی بالائی، چینی اور سبز الائچی ڈال کر اُس وقت تک پکائیں، جب تک یہ کھویا نہ بن جائے۔کھویا تیار ہو جائے، تو اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈال دیں اور ساتھ ہی دودھ کا چھینٹا دے کر اچھی طرح مکس کر لیں۔اس کے بعد تھوڑی دیر دم پہ رکھیں اور آخر میں اوپر سے کٹا ہوا کھوپرا ڈال دیں۔لیجیے، مزے دار، خوش ذائقہ گِلتی چاول تیار ہیں۔