گچی باؤلی میں نوجوان نیپالی لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 2اکٹوبر ( سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک نوجوان لڑکی کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا جو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ 25سالہ پوتیرا جو ایک ہاسٹل واقع گولی دوڈی میں رہتی تھی اس لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پوتیرا کا تعلق نیپال سے بتایا گیا ہے جو شہر میں ہاؤزنگ کیپنگ کا کام کرتی تھی اور ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ع
تاہم پوتیرا کے مقامی طور پر رشتہ داروں کا پتہ چلایا جارہا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کاکہنا ہے کہ پوتیرا نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع