گگن پہاڑ میں نوجوان کا ساتھیوں کے ہاتھوں قتل

   

حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ گگن پہاڑ میں ایک نوجوان کا اس کے ساتھی نے قتل کردیا۔ سیل فون کے مسئلہ پر دونوں میں بحث و تکرار کے بعد جھگڑا ہوا اور ایک نے دوسرے کا قتل کردیا۔ آر بی اے آئی پولیس کے مطابق 28 سالہ سریکانت جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ورم گڈہ علاقہ کا ساکن تھا کل سریکانت اپنے ساتھی راجو کے ہمراہ گگن پہاڑ علاقہ پہنچا اور دونوں کے درمیان سیل فون کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا۔ راجو نے سریکانت کا سیل فون توڑ دیا اور اس کے بعد اس پر حملہ کیا۔ شدید مارپیٹ سے تاب نہ لاکر سریکانت فوت ہوگیا۔ ع