گھریلوبازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ کاسلسلہ جاری

,

   

نئی دہلی-بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے نتیجہ میں گھریلوبازار میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔ملک کے چاربڑے شہروں میں پیر کے روز پٹرول کی قیمت مسلسل پانچویں دن کم ہوئی اور یہ ایک سال کی نچلی سطح پر پہنچ گئی ۔

ڈیزل 9ماہ سے زیادہ کی نچلی سطح پر آگیا۔راجدھانی دہلی میں پٹرول 20پیسے کم ہوکر 2018کی نچلی سطح 68اعشاریہ 84روپئے فی لیٹر رہ گیا۔ڈیزل 23پیسے کی کمی کے ساتھ 62اعشاریہ 86روپئے فی لیٹر رہ گیا۔ڈیزل کی قیمت اس سال 21مارچ کے بعد کی نچلی سطح پر ہے

۔بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اچھال کی وجہ سے 4اکتوبر کو پٹرول کی قیمت دہلی میں 84روپے اور 17اکتوبر کو ڈیزل کی قیمت 75اعشاریہ 69روپئے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی تھی ۔صنعتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول پیر کے روز 74اعشاریہ 47روپئے فی لیٹر رہا۔4اکتوبرکی ریکار ڈ قیمت 91اعشاریہ 34روپئے فی لیٹر کے مقابلے ممبئی میں پٹرول 16اعشاریہ 87روپئے فی لیٹر کم ہوچکاہے ۔

یہاں ڈیزل 65اعشاریہ 76روپئے فی لیٹر رہاجو 4اکتوبرکوریکارڈ قیمت سے 11اعشاریہ 54روپئے فی لیٹر کم ہے ۔کولکاتہ میں دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 70اعشاریہ 96روپے اور 64اعشاریہ 61روپئے فی لیٹر پر آگئیں ۔چنئی میں قیمتیں بالترتیب 71اعشاریہ 41روپئے اور 66اعشاریہ 35روپئے فی لیٹر رہیں ۔