گیان واپی سنوائی۔ وارناسی جج کا بریلی تبادلہ

,

   

واراناسی۔ واراناسی سیول جج روی کمار دیواکر جس نے گیان واپی مسجد کے سروے کے احکاما ت دئے تھے‘ کا بریلی تبادلہ کردیاگیاہے۔ پیر کی شام کوالہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے منتقل کئے گئے 121سیول ججوں میں ایک مذکورہ جج بھی ہیں۔

جن ججوں کاتبادلہ کیاگیاہے انہیں 4جولائی تک دفتر کا جائزہ لینادرکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیواکر کی منتقلی ”معمول“ کی طرح ہے اور کہا کہ حساس گیانی واپی معاملے کی سنوائی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

دیواکر نے دعوی کیاتھا کہ مذکورہ معاملے کی سنوائی کے دوران انہیں موت کی دھمکیاں ملی ہیں۔ ان کی سکیورٹی میں اترپردیش حکومت نے اضافہ کردیاتھا