گیان واپی مسجد کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے لگی روک پر آئندہ چھ دسمبر تک کے لیے توسیع

,

   

الہ آباد: بنارس کی گیان واپی مسجد کے نیچے مندر کے آثار کی تلاش اور اس کی کھدائی کرنے کے معاملہ میں سول عدالت کے فیصلے پر الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے لگی روک میں آئندہ چھ دسمبر تک کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔ سنی سینٹرل وقف بورڈ اور انجمن انتظامیہ کمیٹی نے محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے کھدائی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر رکھی ہے ۔ اسی کے ساتھ ہائی کورٹ نے سول عدالت میں چل رہی گیان واپی مسجد معاملے کی پروسیڈنگ پر بھی روک لگانے کا حکم دیا ہے۔بنارس کی گیان واپی مسجد کے نیچے محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے کھدائی کرانے کے بنارس سول عدالت کے فیصلے پر الہ آباد ہائی کورٹ نے فی الحال روک لگا دی ہے۔ بنارس کی ویشیسور ناتھ مندر کمیٹی نے مقامی سول عدالت میں ایک عرضی داخل کی تھی ۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سن 1664 میں مغل بادشاہ اورنگ زیب کے حکم پر مندر توڑ کر گیان واپی مسجد کی تعمیر کرائی گئی تھی ۔