گیزر کے شاک سے ڈاکٹر جوڑے کی موت

   

قادر باغ میں دلخراش واقعہ ۔ دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی
حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) لنگر حوض کے علاقہ قادر باغ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک نیا شادی شدہ جوڑا برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 26 سالہ ڈاکٹر سید نثار الدین جو سوریا پیٹ گورنمنٹ ہاسپٹل میں ڈاکٹر کی خدمات انجام دے رہے تھے اور ان کی بیوی22 سالہ ام مہمین صائمہ جو ایم بی بی ایس کے سال آخر کی طالبہ تھی کی آج گیزر کے شاک لگنے سے موت واقع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کے والد عبدالاحد اپنی بیٹی سے فون پر ربط پیدا کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن کوئی جواب موصول نہ ہونے پر انہوں نے قادر باغ میں واقع اپنی بیٹی کے مکان پہنچ کر دریافت کرنے کی کوشش کی اور ہنوز جواب نہ ملنے پر مکان کی کھڑکی کے ذریعہ اندر داخل ہونے پر یہ دیکھا کہ بیٹی اور داماد دونوں باتھ روم میں شاک کی زد سے فوت ہوچکے تھے۔ اس بات کی اطلاع لنگر حوض پولیس کو ملنے پر پولیس کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر دریافت کیا اور یہ نتیجہ پر پہنچی کی پہلے ام مہمین صائمہ گیزر کے شاک کی زد میں آئیں اور انہیں بچانے کیلئے ان کے شوہر نثار الدین بھی برقی شاک کی زد میں آگئے۔ دونوں کی نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر سید نثار الدین کا تعلق اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن ( ایس آئی او ) سے تھا اور وہ اس تنظیم کے مراد نگریونٹ کے صدر تھے۔ جبکہ ان کی اہلیہ بھی جی آئی او سے وابستہ تھیں۔ اس جوڑے کی موت کے بعد رشتہ داروں اور دوست احباب میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔دونوں کی شادی صرف دو ماہ قبل ہوئی تھی ۔ ب