ہائی لائن پر ’ حلیم ‘ کی دھوم ، شائقین کا ہجوم

   

رمضان کے بعد بھی معیاری ذائقہ کی دستیابی پر گاہکوں میں زبردست جوش و خروش
حیدرآباد۔31۔مئی (سیاست نیوز) معیاری حلیم کا ذائقہ ماہ رمضان المبارک کے بعد بھی شہر حیدرآباد میں باقی ہے اور ہائی لائن ریستوراں کی جانب سے ہائی لائن گروپ کی گولڈن جوبلی تقاریب کے پیش نظر ہائی لائن ریستوراں میں شائقین حلیم کے ذوق کو پورا کیا جا رہاہے۔جناب سلمان سیٹھ مالک ہائی لائن ریستوراں نے بتایا کہ ہائی لائن گروپ کے 50 سال مکمل ہونے کی وجہ سے ماہ رمضان المبارک کے بعد بھی حلیم کی فروخت کو جاری رکھا گیا ہے اور اسی طرح ہائی لائن گروپ کے دیگر تجارتی اداروں و مراکز پر 50سالہ جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی لائن ریستوراں ہائی لائن گروپ کا ہی ایک حصہ ہے جسے ان کے والد مرحوم عابد سیٹھ نے 1982 میں شروع کیا تھا اور اس ریستوراں میں اصلی پوٹلہ‘گھی‘ شربتی گیہوںاور مصالحہ جات کے استعمال سے تیار کی جانے والی حلیم گذشتہ 40 برسوں سے ماہ رمضان المبارک کے دوران پیش کی جا رہی تھی لیکن اس مرتبہ ماہ رمضان المبارک کے بعد بھی ہائی لائن حلیم کی فروخت کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ جناب سلمان سیٹھ نے بتایا کہ دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں ہائی لائن حلیم اپنے منفرد ذائقہ اور معیار کے سبب شائقین حلیم کی اولین ترجیح رہی ہے لیکن ماہ رمضان المبارک کے علاوہ ہائی لائن حلیم کی فروخت نہ ہونے کے سبب شہریوں میں مایوسی دیکھی جاتی تھی لیکن جاریہ سال 50 سال ہائی لائن گروپ کی تقاریب کے سلسلہ میں ماہ رمضان المبارک کے بعد بھی حلیم کا سلسلہ جاری رکھے جانے کے سبب شائقین حلیم کی بڑی تعداد ہائی لائن کا رخ کر رہی ہے اور شام 4 بجے سے حلیم تیار دستیاب ہونے لگی ہے ۔ رمضان المبارک کے بعد حلیم کی فروخت پر عوامی ردعمل کے متعلق دریافت کرنے پر سلمان سیٹھ نے بتایا کہ دونوں شہروں میں ہائی لائن حلیم کے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے اور ہائی لائن ریستوراں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ماہ رمضان کے بعد بھی حلیم کی تیاری پر گاہک حیرت زدہ ہیں لیکن گاہکوں میں بھی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ انہو ںنے بتایا کہ ہائی لائن ریستوراں کی 40 سالہ تاریخ میں یہ بات دعوے کے ساتھ کی جاسکتی ہے کہ ہائی لائن حلیم کے شائقین میں ایک یا دو نہیں بلکہ اب تین نسلیں ہیں جو ہائی لائن حلیم کے ذائقہ کی دلدادہ ہیں اور ان 40 برسوں کے دوران ہائی لائن ریستوراں اور 50 برسوں سے ہائی لائن گروپ کی مسلسل سرپرستی کرتے ہوئے خدمت کا موقع فراہم کررہے ہیں۔م