ہائی کورٹ نے ہلدوانی تجاوزات کیس

   

میں حکومت سے جواب طلب کیا
نینی تال: اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ہلدوانی کے بن بھول پورہ کے مبینہ مالک کے باغ سے تجاوزات ہٹانے کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے چہارشنبہ کو حکومت سے کہا کہ وہ 10 مئی تک اپنا جواب داخل کرے ۔اس معاملے کو چیلنج کرتے ہوئے ملک کے باغ کی رہائشی صفیہ ملک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تجاوزات ہٹانے کا اقدام غلط ہے۔ حکومت نے پبلک پریمیسس ایویکشن ایکٹ کے تحت کوئی کارروائی نہیں کی۔کانگریس لیڈر اور ایڈوکیٹ سلمان خورشید نے درخواست گزار کی طرف سے عملی طور پر پیش ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں سننے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔ تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے جاری کیا گیا نوٹس بھی غلط ہے ۔ قوانین پر عمل نہیں کیا گیا۔ ایڈوکیٹ جنرل ایس این بابولکر اور چیف اسٹینڈنگ کونسل چندر شیکھر راوت نے حکومتی اقدام کی تائید کی ۔