ہاتھی کے بس کے روبرو ہونے پر ڈرائیور کی چالاکی

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : جنگلاتی راستوں میں سفر کے دوران جنگلی جانوروں کی جانب سے گاڑیوں پر حملوں کے کئی واقعات پیش آئے ہیں ۔ ایسے موقع پر کسی طرح چالاکی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اس بس ڈرائیور سے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ہاتھی بس کے سامنے آجانے کے باوجود بس ڈرائیور نے کوئی ڈر و خوف کا اظہار نہیں کیا بلکہ خاموش رہ کر سارا تماشہ دیکھتا رہا اس ڈرائیور کی دلیری پر ایک آئی اے ایس آفیسر بھی فدا ہوگئے اور انہوں نے ٹوئیٹر پر اس ویڈیو کو شیئر کیا ۔ تفصیلات کے بموجب منگل کی شام میں کیرالا کی ایک بس مسافرین کو بس میں سوار کراکر منارک جارہی تھی راستے میں ایک کنارے پر ہاتھی بس کے روبرو آگیا ۔ ڈرائیور نے چوکسی اختیار کی اور بس کو فوری روک دیا ۔ بس میں سوار مسافرین اس ہاتھی کی تصاویر لینے کے لیے ایک دوسرے سے مسابقت لیجانے کی کوشش کرنے لگے ۔ جیسے ہی ہاتھی بس کے قریب پہونچا سب خاموش ہوگئے ۔ ہاتھی نے اپنے سونڈ سے بس کا معائنہ کیا اس کے دانت سے بس کا آئینہ میں دراڑیں پڑ گئی لیکن ڈرائیور خاموش رہا جس کے بعد ہاتھی وہاں سے چلا گیا ۔ اس کے بعد ڈرائیور نے بس کو وہاں سے نکالا ۔۔ ن