ہتھرس اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ کے گھر والوں سے ملاقات کے لئے جانے والے ٹی ایم سی کے اراکین پارلیمنٹ کوروک دیاگیا

,

   

نئی دہلی۔ ترنمول کانگریس نے جمعہ کے روز مبینہ طور پر کہاکہ اس کے لیڈران کو اترپردیش پولیس نے ہتھرس اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ سے افراد خاندان سے ملاقات کرنے سے روک دیاہے۔

ایک بیان میں پارٹی نے کہاکہ متاثرہ کے گھر سے محض1.5کیلومیٹر پر پولیس نے ترنمول کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد کو روک دیا۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاہے کہ ”ترنمول اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد کو یوپی پولیس نے ہتھرس میں داخل ہونے سے روک دیا۔

دہلی سے یہ وفد 200کیلومیٹر کا سفر طئے کرکے گیاتھا۔ ہتھرس کے گاؤں کے راستے پرترنمول اراکین پارلیمنٹ تھے۔ علیحدہ سفر کررہے تھے تاکہ غمزدہ خاندان سے اظہاریگانگت کی جاسکے اپنی تعزیت پیش کریں“

https://twitter.com/iamnarendranath/status/1311928783679623171?s=20

اس وفد میں ڈیرک اوبرین‘ ڈاکٹر کاکولی گھوش داستی دار‘ پرتیما مونڈال اور ممتا ٹھاکر(سابق ایم پی) شامل تھیں۔

روکے گئے اراکین پارلیمنٹ میں سے ایک نے کہاکہ ”پرامن طریقے سے ہم اپنا تعزیت پیش کرنے کے مقصد سے ہتھرس میں اس فیملی کے گھر کی طرف گامزن تھے۔

ہم نے سفر بھی انفرادی طور پرکیاتھا اور تمام پروٹاکال پر عمل پیرا تھے۔ نہ تو ہم مصلح تھے۔ پھر ہمیں کیوں روکا گیا؟۔کس طرح کا جنگل راج ہے منتخب اراکین پارلیمنٹ کو غمزدہ خاندان سے ملاقات کرنے نہیں دیاجارہا ہے“۔

مذکورہ بیان میں اُس ایم پی کے حوالے سے کہاگیاہے کہ ”اس موقع پر ہم ہتھرس میں متاثرہ کے گھر سے محض1.5کیلومیٹر کے فاصلے پر تھے‘ پولیس عہدیداروں کو وضاحت بھی کی کہ ہم 1.5کیلومیٹر پیدل چل کر ہتھر س میں متاثرہ کے گھر جائیں گے“۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی او رپرینکا گاندھی کو جمعرات کے روز ستمبر14کو چارلوگوں کے ہاتھوں مبینہ عصمت ریزی شکار دلت عورت کے فیملی ممبرس سے ملاقات کے لئے ہتھرس میں پیدل جانے کے دوران اترپردیش پولیس نے گرفتار کرلیاتھا