ہتھرس کے ڈی اور دیگر 15ائی اے ایس افیسروں کا یوپی حکومت نے کیاتبادلہ

,

   

لکھنو۔اترپردیش حکومت نے جمعرات کے روز16ائی اے ایس افسروں بشمول ہتھرس کے ضلع مجسٹریٹ پروین کمار لاکژر کا تبادلہ کیا جو 19سالہ دلت عورت کی عصمت ریزی او رقتل کے معاملے کے بعد سرخیوں میں ائے تھے۔ لاکژر مرزا پور کے نئے ضلع مجسٹریٹ ہوں گے۔

یوپی جل نگم ایڈیشنل ایم ڈی رامیش رنجن ان کی جگہ ہتھرس میں اپنے خدمات انجام دیں گے‘ ایک سرکاری ترجمان نے یہ بات بتائی ہے۔

لاکژر پر اس وقت توجہہ گئی تھی جب 14ستمبر کو ہتھرس میں اعلی ذات کے چار لوگوں نے ایک دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی تھی۔ علاج کے دوران دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں 29ستمبر کے روز وہ فوت ہوگئی تھی۔

متوفی کے آخری رسومات 30ستمبر کے روز رات کے اندھیرے میں انجام دئے گئے تھے۔ اس کے گھر والوں نے الزام لگایاتھا کہ آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے مقامی پولیس نے ان سے زبردستی کی تھی۔

آلہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے بھی اترپردیش حکومت کی جانب سے جانچ میں جانبداری اختیار کرنے پر ڈی ایم کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیاتھا۔

ترجمان نے کہاکہ لاکژر‘ گونڈا ضلع مجسٹریٹ نتن بنسل کو پرتاب گڑھ اور ایڈیشنل سی ای او نوائیڈا‘ شرتی کو بالرام پور کا ڈی ایم مقرر کرتے ہوئے کرشنا کرونیش کو ہٹایاگیاہے جس کو غازی آبادی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے وائس چیرمن مقرر کیاگیاہے‘۔

ترجمان نے کہاکہ تبادلے کئے جانے والے اہم عہدیداروں میں فتح پور ڈی ایم سنجیو سنگھ ہیں جس کو اسی عہدے پر چندولی منتقل کیاگیاہے۔