ہجومی تشدد پر بھاگوت کے بیان کو کانگریس نے بنایا تنقید کا نشانہ

,

   

نئی دہلی۔نہایت سلجھے ہوئے انداز میں کانگریس نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ہجومی تشدد واقعات پر دئے گئے بیان کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے‘ کہاکہ وہ اس طرح غیرسنجیدہ بیان سے وہ چونک گئے ہیں۔

ٹوئٹر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے ڈپٹی لیڈر راجیہ سنھا انند شرما نے کہاکہ ”سر سنچالک موہن بھاگوت کے غیر حساس بیان سے وہ حیرت زدہ ہیں۔ معاملہ یوروپ اور ہندوستان‘ انگریزی اورہندی کا نہیں ہے۔

بے قصور‘ لاچار لوگوں کی موت کا ہے جس کا ذمہ دار برہم ہجوم ہے جو انسانیت کے لئے ناقابل قبول ہے۔ لسانیت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے“۔

بعدازاں آنند شرما نے کہاکہ ”میں مانگ کرتاہو ں آپ سے یہ ہندوستانی سالمیت کے مفاد اور عالمی پس منظر میں وضاحت کریں کہ آیا آپ ان بے قصور مرد اور عورتیں اور بچوں کے ہجوم کے ہاتھوں قتل کے واقعات کو حق بجانب قراردیتے ہیں۔ مہربانی کرکے ائیں اور قومی مفاد میں اس کی وضاحت کریں“۔

ناگپور میں دسہرہ کے موقع پر سر سنچالک موہن بھاگوت نے کہاتھا کہ ہجومی تشدد دراصل ہندوستان‘ ہندوسماج کو بدنام کرنے کے لئے پیش کیاجارہا ہے اور اس کے ذریعہ کچھ طبقات کے اندر خوف کا ماحول پیدا کرنا ہے۔

اس طرح کے واقعات میں آر ایس ایس ممبرس کے ملوث ہونے کی بات کو بھاگوت نے یکسر مسترد کردیاتھا او رکہاکہ نہ ہی وہ ملوث ہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی کو بچانے کاکام کیاہے۔

انہوں نے کہاتھا کہ جس طرح ہم آہنگی کی معاشرے میں ضرورت ہے وہ اب تک نہیں ائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس اس طرح کے تشدد کے واقعات کو روکنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ یہ ہندوستانی تہذیب کے خلاف ہے