ہریانہ کی ریالی میں امیت شاہ کا بیان’’2024سے قبل‘ تمام غیر قانونی پناہ گزینوں کو ملک کے باہر کھدیڑا جائے گا‘ چن چن کے“۔

,

   

امیت شاہ نے کہاکہ ”پچھلے 70سالوں سے غیر قانونی پناہ گزین ملک میں داخل ہوئے اور ہماری سکیورٹی کو کمزور کیاہے۔ مذکورہ بی جے پی اور مودی نے این آر سی کے ذریعہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک کے باہر پھینکنے کی شروعات کی ہے“

ہریانہ۔ ملک بھر میں قومی رجسٹرار برائے شہریت(این آر سی)کی مشق کے متعلق بی جے پی کی سنجیدگی کو حق بجانب قراردیتے ہوئے بی جے پی کے صدر او ریونین ہوم منسٹر امیت شاہ نے چہارشنبہ کے روز یہ کہاکہ اگلے لوک سبھا الیکشن2024تک مذکورہ بی جے پی ہر غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کرے گی اور انہیں ملک سے باہر کرنے کاکام کیاجائے گا۔

ہریانہ کے کائتھال ضلع میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے جہاں پر 21اکٹوبر کو الیکشن ہونے والے ہیں شاہ نے کہاکہ ”ارٹیکل370کو ہٹانے کا نریندر مودی کے پاس حوصلہ تھا‘ تین طلاق کو ختم کرنا کے لئے نریندر مودی کے پاس حوصلہ تھا۔

اور میں آپ کو بتادینا چاہتاہوں کہ 2024میں پھر سے ہم آپ کے سامنے ووٹ مانگنے ائیں گے‘ اس سے پہلے ایک ایک غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کاکام یہ بی جے پی حکومت کرے گا“۔

امیت شاہ نے کہاکہ ”پچھلے 70سالوں سے غیر قانونی پناہ گزین ملک میں داخل ہوئے اور ہماری سکیورٹی کو کمزور کیاہے۔ مذکورہ بی جے پی اور مودی نے این آر سی کے ذریعہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک کے باہر پھینکنے کی شروعات کی ہے۔

‘بی جے پی حکومت اور مودی جی کا یہ ارادہ ہے کہ این آر سی قائم کرکے ایک ایک غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنے کاکام کریں گے“۔کانگریس کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے‘ شاہ نے عوام کو بتایا کہ وہ کانگریس سے استفسار کریں انہوں نے کہاکہ تین طلاق کی مخالفت کی اور ارٹیکل 370اور 35اے ہٹانے کی مخالفت کی اور غیر قانونی تارکین وطن کی مخالفت کی ہے۔

ایسے وقت میں شاہ کا بیان آیاہے جب ہریانہ کے چیف منسٹر منوہر لال کھٹر نے پچھلے ماہ کہاتھا کہ وہ ہریانہ بھر میں این آر سی نافد کریں گے۔ ہریانہ میں مذکورہ ریالی سے بی جے پی کی انتخابی مہم کی شاہ نے شروعات کی ہے۔

بی جے پی ہر ریالی سے اپنے لئے ووٹ مانگتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ مودی جی اور بی جے پی نے ارٹیکل 370برخواست کیاہے