ہر خاندان کو ذاتی مکان فراہم کرنا حکومت کا عزم

   

سنگاریڈی میں اندراماں گھر کی افتتاحی تقریب سے ڈی سی سی صدرنشین نرملا جگاریڈی کا خطاب
سنگا ریڈی 23 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی کَندی منڈل کے اندرکرن موضع میں اندراماں گھر کی تقریبِ افتتاح منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی سی سی صدرنشین نرملا جگاریڈی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے نئے مکان کا افتتاح کیا اور اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر نرملا جگاریڈی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ اندراّمّاں مکانات اسکیم کے ذریعے غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کا اپنے گھر کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر خاندان کو اپنا ذاتی مکان فراہم کرنا حکومت کا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اندراماں مکانات غریب عوام کے وقار اور خود اعتمادی کی علامت بن رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مستحق ہر خاندان تک حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فوائد پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر حلقہ کنوینر چیریال آنجنیولو، مارکیٹ کمیٹی چیئرمین رام چندر نائک، کَندی منڈل کانگریس صدر موگولیا، موتی لال نائک، سرپنچ شنکری راجو، نائب سرپنچ کونیا لاؤنیہ، راجندر ریڈی اور وارڈ ممبران سمیت دیگر افراد موجود تھے۔