ہر ضرورت مند مہاجر ورکر کے سفر کا خرچ کانگریس برداشت کرے گی‘ سونیا گاندھی کا بیان۔ ویڈیو

,

   

کانگریس نے کہاکہ ا س کے ریاستی یونٹس ان کے مہاجر مزدوروں کے ریل سفر کا خرچ برادشت کریں گے جو کرونا وائرس کی وجہہ سے لاک ڈاؤن میں اپنے کام کے مقام پر پھنس گئے ہیں اور اپنے آبائی مقام کو واپس جانا چاہتے ہیں

نئی دہلی۔کانگریس نے کہاکہ ا س کے ریاستی یونٹس ان کے مہاجر مزدوروں کے ریل سفر کا خرچ برادشت کریں گے جو کرونا وائرس کی وجہہ سے لاک ڈاؤن میں اپنے کام کے مقام پر پھنس گئے ہیں اور اپنے آبائی مقام کو واپس جانا چاہتے ہیں۔

کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یہ پارٹی کا فیصلہ ہے اور کہاکہ ان مزدوروں کے ساتھ کاندھے کو کاندھا ملا کر کھڑے ہونے کی عاجزی کے ساتھ کانگریس کی یہ ایک کوشش ہوگی

YouTube video

۔انہوں نے مرکزی حکومت او رریلویز پرکانگریس کے مطالبات کو یکسر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا تاکہ مہاجر مزدوروں اور ورکرس کے ان کے آبائی گھروں کے سفر کو مفت بنانے کی مانگ کی گئی تھی۔

انہو ں نے اپنے بیان میں کہاکہ”یہاں پر وقت کی ضرورت مہاجر ورکرس او رمزدوروں کے محفوظ او رمفت ریل سفر کا قانون بنایاجائے تاکہ وہ اپنے آبائی مقام کو واپس لوٹ سکیں۔ تاہم ہماری بارہا مطالبات کے بعد مذکورہ مرکزی حکومت اور وزرات ریل نے ہماری بات کو پوری طرح نظر انداز کردیاہے۔

لہذا مذکورہ انڈین نیشنل کانگریس نے فیصلہ لیا ہے کہ ہر پردیش کانگریس کمیٹی ہر ضرورت مد ورکر اور مہاجر مزدور کا خرچ برداشت کرے گا اور اس ضمن میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے“۔

سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ لاکھوں مہاجرین بغیر پیسے‘ ادوایات‘ پانی اور کھانے کے اپنے گھروں کو واپس جانے کے لئے سینکڑوں کیلو میٹر کی پیدل مسافت طئے کرنے کے ئے مجبور ہیں۔

انہوں نے مرکز ی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جو اپنی ذمہ داری کو قبول نہیں کررہی ہے اور کہاکہ اگر بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیو ں کو ہوائی سفر کے ذریعہ لایاجاسکتا ہے توغریب مزدوروں کے لئے یہ ویسا ہی کیوں نہیں کیاجاسکتا ہے‘ جو قومی ترقی کے سفیر ہیں۔

سونیا گاندھی نے اپنے بیان میں ملک کے لیبر او رورکر کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی قراردیا اور کہاکہ ان کی سخت محبت اور قربانیاں ہماری ملک کی بنیادوں میں ہیں۔

کیونکہ مرکزی حکومت نے محض چار گھنٹوں کے وقت میں قومی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیاتھا۔

تقسیم ہند1947کے واقعہ کے بعد پہلی مرتبہ اس طرح کا بڑے پیمانے پر انسانی نقصان کا معاملہ سامنے آیا ہے کیونکہ ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں مہاجر مزدور او رورکرس بغیر کھانا‘ پانی‘ پیسے ادوایات کے سینکڑوں کیلومیٹر کی پیدل مسافت طئے کررہے ہیں۔

یہاں پر سونیا گاندھی کا پورا بیان بھی پیش کیاجارہا ہے۔