ہر گھر نل، جل اسکیم کے باوجود یو پی میں پانی کا بحران

   

مرزاپور: امرت اور ہر گھر نل جل اسکیم کے باوجود اترپردیش کے وندھیا میں پینے کے شفاف پانی کا بحران جوں کا توں بنا ہوا ہے ۔پینے کے شفاف پانی اور سوکھا کی بدولت وندھیا چل ڈویژن کے کمشنر متھوکمار سوامی نے ڈی ایم سمیت دیگر افسران کے ساتھ اعلی سطحی میٹنگ کی ہے ۔ انہوں نے جائزہ لے کر ضلع سطح پر شفاف پانی سے نپٹنے کے لئے کنٹرول روم قائم کرنے کے ساتھ ہی سینچائی، نہر ، جل نگم اور نمامی گنگے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ موڈ میں رہنے کی ہدایت دی ہے ۔گرمیوں میں وندھیا کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں پینے کے شفاف پانی کا بحران ہر سال کی بات ہے ۔ خاص طور سے ہلیا لال گنج اور مڑہان میں بحران کچھ زیادہ ہی رہتا ہے ۔ یہاں آدمی کے ساتھ مویشی اور پرندے بھی پانی کے لئے بے حال ہوجاتے ہیں۔ ان علاقوں میں کینٹر اور دیگر طریقوں سے گاؤں میں پانی پہنچایا جاتا ہے ۔ بھلے ہی یہ بات تعجب خیز لگے لیکن کچھ گاؤں میں پانی کے لئے باقاعدہ کارڈ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ جس میں یونٹ کی بنیاد پرپانی کی تقسیم کی جاتی ہے ۔اس سال وندھیا چل ڈویژن کے کمشنر متھکمار سوامی نے بڑی میٹنگ کی جسمیں مرزاپور اور سونبھدر کے ڈی ایم سمیت ضلع کے سبھی اعلی افسران شامل رہے ۔ میٹنگ میں سینچائی، نہر، جل نگم، نامی گنے اور ایم سی ڈی سمیت سبھی محکموں کے بڑے بڑے افسران موجود تھے ۔ کمشنر نے بتایا کہ متعلقہ محکموں کے افسران کو پانی کے بحران اور سوکھے سے نپٹنے کے لئے جنگی پیمانے پر کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ باندھو سے ریزرو پانی کو نہر کے ذریعہ چھوڑے جانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ خراب ٹیوب ویل کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ ہیڈ پمپ کے ری۔بور اور نئے ہینڈ پمپوں کو انسٹال کیا جائے گا۔ ٹینکروں کے ذریعہ کافی حساس گاؤں میں پانی پہنچایا جائے گا۔