ہسنے سے مضر کولیسٹرل کا کم ہونا ممکن

   

حیدرآباد ۔ہنسی انسان کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے یہاں تک کہ یہ انسان کو امراضِ قلب سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ دی ہارٹ فاؤنڈیشن کے مطابق ہنسنے سے انسان کی صحت پر پڑنے والے اثرات کسی بھی قلبی ورزش کے برابر ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہنسنے سے انسان کے دل کی دھڑکن بہتر اور جسم سے اتنی ہی کیلوریز کم ہوتی ہیں جتنی کہ چہل قدمی کرنے سے ہوتی ہیں۔ ہنسنے کا عمل جسم سے ایسے کولیسٹرول کو کم کرتاہے جوکہ صحت کے لیے مضر ہو جبکہ مفید کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔تحقیق کے دوران کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار ذیابیطس کے مریضوں میں ایک سال تک روزانہ آدھا گھنٹہ ہنسنے کے مثبت اثرات دیکھے گئے۔سال کے آخر میں ذیابیطس ان مریضوں میں 26 فیصد مفید کولیسٹرول کا اضافہ دیکھا گیا۔ہنسنے سے انسان کے ذہن پر موجود دباؤکم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے خون کی شریانیں کْھلتی ہیں اور فشارِ خون کم ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سنٹر میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ہنسنے کے دوران شریانیں نائٹرک آکسائیڈ خارج کرتی ہیں جو کہ ان شریانوں کے کْھلنے کاسبب بنتی ہے۔نائٹرک آکسائیڈ کا تعلق سوزش اور شریانوں میں گٹھلیاں بننے میں کمی سے بھی ہے۔اس حوالے سے ایک اور تحقیق جوکہ یونیورسٹی آف ٹیکساس میں کی گئی، مزاحیہ ویڈیو اور شریانوں میں پیدا ہونے والی فوری لچک کے درمیان تعلق بھی سامنے آیا ہے۔