ہفتہ واری اجتماع

   

حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) محمد عبدالکلیم قادری کے مطابق تحریک اسلامی کے زیراہتمام ہفتہ واری اجتماع 29 مئی اتوار کو بعد نماز عشاء زیرنگرانی مولانا حامد محی الدین قادری مسجد سراج الغوث سنجے گاندھی نگر نواب صاحب کنٹہ میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ مفتی محمد آصف بلال قادری کا خطاب ہوگا۔
فون پر شرعی سوالات کے جوابات
حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) دارالافتاء جامعتہ المؤمنات کے زیراہتمام 29 مئی اتوار کو صبح 9 تا مغرب ڈاکٹرمفتی محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعتہ المؤمنات شرعی سوالات کے جوابات دیں گے۔ فون نمبر 9346936596 ہے۔
جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین 29 مئی بعد ظہر جامع مسجد صنعت نگر علاء الدین کوٹھی مقرر ہے۔ اس جلسہ کو معلمات جامعتہ المؤمنات خطاب کریں گے۔ جلسہ کا آغاز قاریہ عائشہ صدیقہ کی قرأت، مولویہ نکہت ثمن کی نعت شریف سے ہوگا۔
تجوید قرأت و اذان کی تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 28 مئی (راست) مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں ہر اتوار اور روزانہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد عبدالقیوم امام مسجد ہذا اذان و تجوید قرآن کی مفت تربیت دے رہے ہیں۔
٭٭ الصدیق ریفام فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جامع مسجد محمدیہ (چنے کی بھٹی مصری گنج) میں ہر اتوار مغرب تا عشاء حافظ و قاری ابرار احمد خان قادری قرأت، اذان و نعت پاک کی کلاسیس لیں گے۔
غزوہ احد کے عنوان پر خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ سانچہ توپ ، گن فاونڈری میں بروز پیر بعد نماز عصر شریعت انفارمیشن سرویس کی نشست منعقد ہوگی ۔ بہ عنوان ’ غزوہ اُحد ‘ حافظ محمد رشاد الدین مخاطب کریں گے ۔۔