ہمارے پاس کافی سرمایہ ہے حکومت سے سرمایہ کی ضرورت نہیں ، ایس بی آئی کا ادعا

   

ممبئی 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے منگل کو کہاکہ اس کے پاس خاطر خواہ سرمایہ موجود ہے اور رواں مالیاتی سال حکومت سے مزید کوئی تازہ فنڈس درکار نہیں ہوں گے۔ وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ سرکاری بینکوں میں فوری طور پر 70,000 کروڑ روپئے شامل کئے جائیں گے تاکہ نقدی کو فروغ دیا جاسکے اور قرض فراہمی کے لئے ان کی صلاحیت 5 ٹریلین روپئے تک بڑھائی جائے۔ حکومت نے قبل ازیں بینکوں میں نقدی شامل نہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن معیشت کے بارے میں بُری خبر منظر عام پر آنے کے بعد حکومت کو رقم جاری کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔