ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں”: مرکزی حکومت نے نے پہلوانوں کو بات چیت کے لیے مدعو کیا

   

نئی دہلی:مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ایک بار پھر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو بات چیت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سبکدوش ہونے والے صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خواتین پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں گی۔ دوسری جانب برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں ان کے ساتھیوں اور اتر پردیش کے گونڈا میں ان کی رہائش گاہ پر کام کرنے والے لوگوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔