ہم رمضان سے نکلے ہیں’ اسلام سے نہیں

,

   

لہٰذا اب بھی اپنی عبادات جاری رکھیں

اب رمضان کے بعد، اس عورت کی طرح نہ ہو جانا
وَلَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّتِیۡ نَقَضَتۡ غَزۡلَہَا مِنۡۢ بَعۡدِ قُوَّۃٍ اَنۡکَاثًا …….
سورة النحل آیت نمبر92
اور اس عورت کی طرح نہ ہوجاؤ جس نے اپنا سوت مضبوط کاتنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کرکے توڑ ڈالا……
سوت کاتنا مطلب روئی سے دھاگہ بنانا۔
اللہ تعالیٰ اس آیت میں ایک ایسی عورت کی مثال دیتے ہیں جس نے بڑی محنت سے دھاگہ بنایا اور اسے مضبوط بھی کر دیا،
لیکن پھر بعد میں اپنی محنت پر پانی پھیر دیا اور وہ دھاگہ جو اُس نے اتنی محنت سے بنایا تھا، پھر اسے ادھیڑ کر اور توڑ کر اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے
آپ نے رمضان میں کافی عبادات کیں، برے کاموں سے دور رہے،
اللہ تبارک و تعالی کو جو اعمال پسند تھے وہ کیے،
اب رمضان کے بعد اپنی پرانی بری عادتوں پر لوٹ کر اپنی اس محنت کو ضائع نہ کر دینا۔