ہم سے معاہدہ کرنا اسرائیل کیلئے سنہری موقع ہوگا: حماس

   

دوحہ : حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ مذاکرات اور محاذ ایک دوسرے کے بر خلاف عوامل ہیں۔ ہانیہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا موقف اس وقت تبدیل ہو رہا ہے مگر غزہ کی عوام کو نسل کشی اور فاقہ کشی سے بچانے کیلئے مزید کوششیں کرنا ہونگی۔ اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات کے بارے میں ہانیہ نے کہا کہ محاذ اور مذاکرات ایک دوسرے کے برخلاف عوامل ہیں،حماس مذاکراتی عمل کو تقویت دینے اور فلسطینی عوام کے خلاف حملوں کو روکنے کی بھرپور کو شش کر رہی ہے، اگر اسرائیل نے عدم مفاہمت ترک کر دی تو یہ کثیر الطرفہ معاہدہ طے کرنے کا سنہری موقع ہوگا۔