ہم عوام کو مغربی بنگال میں منقسم ہونے نہیں دیں گے

   

ڈیگا ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے کہا کہ کثرت میں وحدت ہی ریاست مغربی بنگال کے اقدار ہیں۔ عوام میں ہم پھوٹ پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ذات، رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد پر عوام میں انتشار کو ہوا نہیں دیں گے۔ چیف منسٹر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مغربی بنگال کی سرزمین کثرت میں وحدت کی شاندار مثال پیش کرتی ہے۔ ممتابنرجی یہاں منعقدہ بنگال بزنس کانکلیو سے خطاب کررہی تھیں۔ اس کانکلیو میں بنگلہ دیش، بھوٹان، برطانیہ، پولینڈ، امریکہ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، روس، اٹلی اور چین کے مندوبین نے شرکت کی۔