ہندوستانی ریٹیل شعبہ کو 5.50 لاکھ کروڑ کا نقصان

   

نئی دہلی : تجارتی اداروں کی تنظیم سی اے آئی ٹی نے کہا کہ ریٹیل شعبہ کو ہندوستان میں لاک ڈاون کی وجہ سے 5.50 لاکھ کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جملہ سات کروڑ تاجروں میں 1.5 کروڑ تاجر اپنا کاروبار مستقبل بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ تنظیم نے وزیر اعظم مودی سے اپیل کی ہے کہ تاجرین کیلئے امدادی پیکج دیا جائے۔