ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ امداد لیکر یوکرین کیلئے روانہ

   

نئی دہلی: ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف ) کا ایک سی-17 گلوب ماسٹر طیارہ چہارشنبہ کی صبح انسانی امداد لے کر یوکرین کے لئے روانہ ہوا، جس میں ادویات اور طبی آلات شامل ہیں۔آئی اے ایف کا طیارہ جو یوکرین کے لیے روانہ ہوا وہ وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو بھی نکالے گا۔