ہندوستانی ٹیم کا سفارت خانہ کا دورہ

   

لندن۔ 8جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی عالمی کپ میں اپنے ہائی پروفائل مقابلے سے پہلے لندن میں واقع ہندوستانی سفیر کے گھرپر گئے ۔کپتان ویراٹ کوہلی اور کوچ روی شاستری کے ساتھ ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں اورسپورٹ اسٹاف نے سفیر روچی گھنشیام کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورد (بی سی سی سی آئی) نے ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کی تصویریں پوسٹ کیں اور لکھا کہ ’’ٹیم انڈیا لندن میں وقع ہندوستانی سفیر کی رہائش گاہ پر‘‘۔اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم کا پریکٹس سیشن بارش کی وجہ سے رد ہوچکا تھا۔ ہندوستان نے آئی سی سی عالمی کپ میں اپنی مہم کی شروعات آخری ٹیم کے طور پر کی اور چہارشنبہ کو ہوئے اپنے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹ سے ہرادیا۔ ہندوستان اتوار کو لندن میں گزشتہ چمپئن آسٹریلیا سے مقابلہ کریگا ۔