ہندوستانی ٹیم کی سڈنی میں سخت مشق

   

سڈنی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ہونے والی سیریز کے لئے سڈنی میں جم کر مشق کررہی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم نے منگل کو سڈنی میں لال اورگلابی گیند کے ساتھ مشق کیا۔
لوکیش راہول نے ٹیم کے مشق کا ایک ویڈیو اشتراک کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ نیلے رنگ میں واپسی کرکے اچھا لگ رہا ہے ۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے بھی ٹیم کے مشق کا ایک ویڈیو اشتراک کیا اور لکھا کہ ٹسٹ کرکٹ کے لئے مشق کرنا پسند ہے ۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریزکی ابتداء ونڈے مقابلوں سے ہوگی اور ٹیم 27 نومبرکو پہلا میچ کھیلے گی۔ دوسرا ونڈے میچ29 نومبر اور تیسرا میچ دو دسمبرکو ہوگا۔ اس کے بعد چار دسمبرسے ٹی 20 سیریز کی ابتدا ہوگی۔ تین ٹوئنٹی 20 میچوں کے بعد17دسمبر سے ٹسٹ سیریزکا آغاز ہوگا ۔ ہندوستان کو اس دورے میں تین ونڈے ، تین ٹی20 اورچار ٹسٹ کھیلنے ہیں۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے آسٹریلیا دورے میں ایڈلیڈ میں پہلا ٹسٹ کھیل کر ملک واپس لوٹ جائیں گے ۔ ہندوستانی ٹیم ملبورن اور برسبین میں تین ٹسٹ اپنے کپتان کوہلی کے بغیر کھیلے گی اور ان کی غیر موجودگی میں اجنکیا رہانے ٹیم کی قیادت کریں گے ۔