ہندوستان اسرائیل کا ایجنڈہ پاکستان پر حکومت نافذکرنا چاہتی ہے۔ عمران خان کا الزام

,

   

اقتدار سے بیدخل ہونے کے بعد عمران خان نے ان کی حکومت کے خلا ف امریکی سازشوں کرنے کے الزام کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ کبھی کبھی وہ ہندوستان کا نام بھی لیتے ہیں


اسلام آباد۔ پاکستان میں قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے پریشان حال پی ٹی ائی سربراہ عمران خان نے ہفتہ کے روز الزام لگایا کہ امریکہ‘اسرائیل اور ہندوستان نے ان کی حکومت کے خلاف”سازش“ کی ہے اورنااہل قائدین کو پاکستان پر مسلط کردیاہے۔

مذکورہ سابق وزیراعظم خیبر پختون صوبہ میں مسلسل عوامی شوز کررہے ہیں او رایک مرتبہ پھر وفاقی درالحکومت میں بڑے پیمانے پر تشدد بننے کی وجہہ سے معطل شدہ چلو اسلام آباد کا اعلان کرنے کا دوبارہ منصوبہ بنارہے ہیں۔

اقتدار سے بیدخل ہونے کے بعد عمران خان نے ان کی حکومت کے خلا ف امریکی سازشوں کرنے کے الزام کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ کبھی کبھی وہ ہندوستان کا نام بھی لیتے ہیں۔ ڈیر میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ہمیں بیدخل کرنے کے لئے انہوں نے سازشیں کی تاکہ وہ امریکی کٹھ پتیلیوں کواقتدار میں لاسکیں۔

وہ چاہتے تھے شریف کے گھر والوں سے تعلق رکھنے والے لائیں“۔ اسرائیل کے لئے پاکستان کے وفد کے متنازعہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ”وہ لوگ پہلی مرتبہ اسرائیل روانہ کئے گئے جس میں ایک عہدیدار بھی تھے۔

وہ ہنداسرائیل ایجنڈہ ہم پر نافذ کرنا چاہتے ہیں‘ وہ ہمیں قیدی بنانا چاہتے ہیں۔ یہ بیرونی حکومت ہمیں کبھی قبول نہیں ہے“۔ بیرونی سازش کے الزامات کے علاوہ عمران خان نے ملک میں ایندھن کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ ”شدید دباؤ کے باوجود جب ہم حکومت نے ہم نے راحت فراہم کی ہے۔جب پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو دیگر مصنوعات میں بھی اضافہ ہوگا“۔ملک کی طاقتور فوج کو نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے ”غیر جانبدار“ سے استفسار کیاکہ اپنی حکومت کو ہٹانے کی ”سازش“ کے خلاف ملک کی دفاع کیوں نہیں کی۔

انہوں ے کہاکہ پاکستان کو درپیش بحرانوں کا ”واحد راستہ“ شفاف انتخابات ہی ہیں۔موجودہ حکومت کے خلاف جہاد کا عزم ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے حامیوں سے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ”ڈاکوؤں“چوروں اورامریکی نوکروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔عمران خان نے اپنے خطاب کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ”میں آخر تک لڑوں گا“۔