ہندوستان میں تشدد کو دیکھ کر مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے : گلزار

,

   

ممبئی ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نغمہ نگار و ڈائرکٹر گلزار کی نظم کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے ۔ ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ تقریب کے دوران گلزار نے اپنی نظم سناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں تشدد کے واقعات کو دیکھ کر مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے ۔ ساہتیہ اکیڈیمی کی تقریب فبروری میں منعقد ہوئی تھی لیکن اس کی ویڈیو آج آن لائین آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بزرگوں کو آزادی کی لڑائی کے دوران بری طرح زدوکوب کیا گیا تھا ۔ آج میں دیکھ رہا ہوں کہ میری نظروں کے سامنے میرے بچوں کو مارا کاٹا جارہا ہے ۔ ہندوستان میں تشدد کو دیکھ کر صدمہ ہوتا ہے ۔