ہندوستان میں دو اومیکران کے معاملات کی خبر۔ مرکز

,

   

مذکورہ وزرات صحت نے کہاکہ دونوں معاملات معمولی علامتوں کے ساتھ ہیں شدت کی کچھ بھی اب تک جانکاری نہیں ملی ہے


نئی دہلی۔اومیکران کے دو معاملات ہندوستان میں دستیاب ہوئے ہیں۔ دونوں معاملات کی جانکاری کرناٹک سے ملی ہے‘ مذکورہ وزرات صحت نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

جوائنٹ سکریٹری مرکزی وزرات صحت لاؤ اگروال نے توثیق کی ہے کہ دونو ں مریض مرد ہیں اور ان کی عمر 66اور46سال کی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا ہے کہ دونوں کی شناخت اب تک واضح نہیں کی گئی ہے کیونکہ ان کی رازداری کے تحفظ فی الحال پیش نظر ہے۔

لاؤ اگروال نے کہاکہ ”دونوں معاملات معمولی علامتوں کے ساتھ ہیں شدت کی کچھ بھی اب تک جانکاری نہیں ملی ہے“۔

مذکورہ وزرات صحت نے کہاکہ کرناٹک میں ملے دونوں اومیکران معاملات کے ابتدائی اورثانوی رابطوں کا پتہ لگالیاگیاہے اور ان کی بھی جانچ کی گئی ہے۔