ہندوستان میں مسلمانوں کی تاریخ پر آن لائن کورس کا جلد آغاز

   

حیدرآباد۔/25 فروری، ( سیاست نیوز) مسلم نوجوانوں کو ہندوستان میں مسلمانوں کی تاریخ سے واقف کرانے سید عبیدالرحمن کی جانب سے جلد آن لائن کورس شروع کیا جارہا ہے ۔سید عبید الرحمن کئی کتابوں کے مصنف ہیں انہوں نے حال میں ہندوستان میں اسلام کی پُرامن توسیع اور جنوبی ہندوستان کے مسلم حکمرانوں پر کتاب تحریر کی ہے۔ آن لائن کورس میں محمد بن قاسم سے نظام حیدرآباد تک تاریخ بتائی جائیگی۔ دہلی کے سلاطین، مغلیہ حکمرانوں ، بہمنی سلاطین، کشمیر کے بادشاہ، بنگال کے حکمراں، ٹاملناڈو(اودھ) اور نظام کارناموں، تاریخی عمارتوں اور معاشی پالیسی کی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔ تاریخ سے دلچسپی و سیول سرویس اور دیگر امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کو کورس سے فائدہ ہوگا جو تین ماہ اور 24 سیشن پر مشتمل رہیگا۔ تفصیلات کیلئے میل آئی ڈیsyedurahman@gmail.com پر ربط کیا جاسکتا ہے۔1