ہندوستان میں کویڈ19کے 1660نئے معاملات‘ 4100اموات 24گھنٹوں میں درج

,

   

نئی دہلی۔ وزرات صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز پیش کردہ تفصیلات کے بموجب پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ19کے 1660نئے معاملات درج ہوئے ہیں جس کے بعد جملہ معاملات کی تعداد4,30,18,032تک پہنچ گئی ہے۔

پچھلے24 گھنٹوں میں جملہ اموات 4100ہوئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی اب تک کی تعداد ملک بھر میں 5,20,855ہوگئی ہے۔ وزرات صحت نے کہاکہ کویڈ اموات میں اضافہ کا سبب بعض ریاستوں سے اموات پر تفصیلات ملنے میں تاخیر ہے۔

تفصیلات کی مفاہمت کے بعد مہارشٹرا میں اموات 1,43,722سے 1,47,779تک کا اضافہ ہوا ہے۔ کیرالا میں مرکز کے نئے رہنماخطوط اور سپریم کورٹ کی ہدایتوں کے بعد حاصل درخواستوں کی بنیاد پرک

ویڈ19کے79اموات کو نامزد کیاگیاہے۔


مذکورہ معاملات پر اموات کی شرح1.21 فیصد


فعال معاملات میں 16741تک کی کمی ہے۔ ایک کمی کویڈ فعال معاملات میں پچھلے24گھنٹوں میں 4789تک کی دیکھی گئی ہے۔ جملہ معاملات پر فعال معاملات کی شرح 0.04ہے۔

یومیہ مثبت شرح میں 0.25تک کی کمی اور ہفتہ واری مثبت شرح میں 0.29تک کی کمی ائی ہے۔پچھلے 24گھنٹوں میں 2349بازیافتیوں کے ساتھ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2,24,80,436 ہوگئی ہے۔

صحت یابی کی شرح 98.75تک اب بھی مسلسل برقرار ہے۔ پچھلے24گھنٹوں میں جملہ 6,58,489کویڈ نمونوں کی ہندوستان بھر میں جانچ کی گئی ہے جس کے بعد جانچ کی جملہ تعداد78,63,02,714تک پہنچ گئی ہے۔

درایں اثناء 182.87کروڑ کویڈ 19کے ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔