ہندوستان میں 28,204نئے معاملات درج‘ 147دنوں میں سب سے کم

,

   

فعل معاملات میں بدستور ہندوستان میں کمی آرہا ہے۔ آج کی تاریخ میں 3,88,508معاملات ہیں جو 139دنوں میں سب سے کم ہیں۔
نئی دہلی۔پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ19کے 28,204نئے معاملات کے ساتھ منگل کے روز ہندوستان میں 147دنوں میں سب سے کم معاملات درج کئے گئے ہیں‘ وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے یہ جانکاری دی ہے۔

فعل معاملات میں بدستور ہندوستان میں کمی آرہا ہے۔ آج کی تاریخ میں 3,88,508معاملات ہیں جو 139دنوں میں سب سے کم ہیں۔جملہ معاملات پر فعال معاملات کی شرح1.21فیصد ہے جو مارچ2020کے بعد سب سے کم ہے۔

نئے معاملات کے ساتھ ہندوستان میں کویڈ کے جملہ معاملات 31,998تک پہنچ گئے ہیں۔ وباء کی شروعات سے جو لوگ متاثر ہوئے ہیں اس میں سے اب تک کویڈ 19سے صحت یاب ہونے والے جملہ مریضو ں کی تعداد3,11,80,968ہے اور پچھلے 24گھنٹوں میں صحت یاب ہونے والے 41,511مریض بھی اس میں شامل ہیں۔

ہندوستان میں سب سے اونچی صحت یابی کی شرح جو 97.45فیصد ہے درج کیاہے۔ نئے 373اموات کے بشمول ہندوستان میں وباء کی وجہہ سے مرنے والوں کی جملہ تعداد4,26,682تک پہنچ گئی ہے۔

ہفتہ واری مثبت شرح بھی 5فیصد سے کم ہے اور فی الحال یہ 2.36فیصد پر ہے۔ اس کے علاوہ یومیہ مثبت شرح 1.87ہے جو پچھلے پندرہ دنوں سے تین فیصد سے بھی کم ہے۔

جانچ کی گنجائش بھی ملک میں اب بڑھ گئی ہے جس کی وجہہ سے اب تک 48.32کروڑ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق 9اگست تک 48,32,78,545جملہ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں ایک روز قبل کئے گئے 15,11,313نمونے بھی شامل ہیں۔

اب تک ملک میں کویڈ ٹیکہ51,45,00,268لوگوں کو دیاگیاہے جس میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران دئے گئے 54,91,647ٹیکے بھی شامل ہیں